ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں حبس زدہ گرمی سے لوگ بے حال

دہلی میں حبس زدہ گرمی سے لوگ بے حال

Sat, 23 Jun 2018 22:38:43    S.O. News Service

نئی دہلی 23جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو لوگ حبس زدہ گرمی سے بے حال رہے اور صبح کم درجہ حرارت 31.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے مقابلے میں ہفتہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری زیادہ ہے۔ ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ نے ہفتہ کو دن میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 47 فیصد رہی۔جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ تھا۔


Share: